مسقط میں پہلی بين الاقوامی اسلامی اقتصاد كانفرنس كا اختتام

IQNA

مسقط میں پہلی بين الاقوامی اسلامی اقتصاد كانفرنس كا اختتام

23:52 - November 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2443288
بين الاقوامی گروپ : آج ۵ نومبر كو مسقط كے بوستان محل میں جاری پہلی بين الاقوامی اسلامی اقتصاد كانفرنس اپنے كام كا اختتام كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «AMEInfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مختلف ممالك كے ۵۰۰ سے زائد اسلامی شريعت كے علما ، اسلامی اقتصاد دان ، سرمایہ دار اور بينكار اس كانفرنس میں شركت كررہے ہیں ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں اسلامی مالياتی نظام اور اقتصاد سے مربوط مسائل ، مواقع اور اس شعبے میں باہمی تعاون كے فروغ كا جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ كانفرنس كے پہلے خطيب ملائيشيا كے سابق وزير اعظم ماہتير محمد نے اقتصادی اور صنعتی ترقی كے لیے اسلامی مالياتی امور سے بطور احسن استفادے میں ملائيشيا كی كاميابی كا ذكر كيا ہے ۔
1132000
نظرات بینندگان
captcha