ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے مصر سے نکلنے والے اخبار ،روزنامہ (الیوم السابع) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو ، نے اس بیان میں ۵ نومبر کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والے پانچ دھماکوں کو دہشت گردانہ اقدام قرار دیا ہے ۔
احسان اوغلو نے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعا کی ہے ۔
اسی طرح انہوں نے ایک بار پھر بحرین میں وحدت اور یکجہتی ایجاد کرنے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے پختہ موقف پر زور دیا ہے ۔
1133439