ایرن کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں یوب سائیٹ صیدونیا ، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین آمیز فلم کے ذریعے دنیا بھر میں خصوصا مسلمانوں کے درمیان نفرت اور تشدد کی لہر کو جنم دینے والے نیکولا بیسلے نیکولا کے نام سے مشہور ملعون مارک یوسف کو ایک سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔
55 سالہ ملعون پروڈیوسر مارک بیسلے کو جعلسازی اوربنک فراڈ کیس میں سزا کے بعد پیرول پر رہا کردیا گیا تھا، امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے ملعون پروڈیوسر کو پیرول کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد ملعون پروڈیوسرپر پیرول کی خلاف ورزی کے 8 الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں سے مارک بیسلے نے 4 ال زامات کا اقرارکر لیا ہے۔
1133946