ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصرسے نكلنے والے اخبار (اليوم السابع) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس مختلف ممالك كے علما ، وزراء اور مفكرين من جملہ ؛ مصری وزير اوقاف طلعت عفيفی ، تيونس كی اسلامی تحريك (النہضۃ) كے رہنما راشد الغنوشی ، موريطانیہ كے وزير اوقاف اور مصر كی جماعت اسلامی كے رہنما ناجح ابراہيم كی موجودگی میں دو دن تك جاری رہے گی ۔
خالد الشريف نے مزيد كہا : اس كانفرنس كا اصلی ہدف شہريوں كے درميان سياست كو عملی كرنے كے لیے اسلامی اعتدال پسندی پر مبنی افكار كی ترويج اور سيكولر ذرائع ابلاغ كی سرگرميوں كی طرف توجہ كرتے ہوئے اپنی ثقافت اور تہذيب پر عملدرآمد میں امت اسلامیہ كی قوت كونماياں كرنا ہے ۔
1134486