مراكش ؛"قرآن و سنت كا علمی اعجاز" كے عنوان سے تيسرے قومی سيمينار كا انعقاد

IQNA

23:56 - November 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2446502

مراكش ؛"قرآن و سنت كا علمی اعجاز" كے عنوان سے تيسرے قومی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : ۱۷ نومبر كو مراكش كے دارالحكومت رباط میں "قرآن و سنت كا علمی اعجاز" كے عنوان سے تيسرا قومی سيمينار منعقد كيا جائے گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ المدينۃ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار سعودی عرب میں قائم قرآن و سنت كے علمی اعجاز كے حوالے سے مطالعاتی مركز كے چيف ايگزيكٹو عبد اللہ الباتلی اور رياض كی اسلامی يونيورسٹی (محمد بن سعود) كے شعبہ بين الاقوامی تعاون ايجنسی كے "مسفر الحنايا" كی شركت كے ہمراہ دو دن تك جاری رہیں گے ۔
واضح رہے كہ اس سيمينار كے ضمن میں رياض كی اسلامی يونيورسٹی اور مراكش میں واقع قرآن كے علمی اعجاز نامی سنٹر كے درميان مفاہمتی ياداشت پر دستخط كیے جائیں گے ۔
1135187
نظرات بینندگان
captcha