حکومت کے خلاف ہر قسم کے مظاہرے حرام ہیں : سعودی مفتی

IQNA

حکومت کے خلاف ہر قسم کے مظاہرے حرام ہیں : سعودی مفتی

23:14 - November 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2447190
بین الاقوامی گروپ : سعودی عرب کے عالم دین شیخ صالح اللحیدان نے عرب حکومتوں کی حمایت کے سلسلے میں ، ہر قسم کے حکومت مخالف مظاہروں اور ریلیوں کو حرام قرار دیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی(ایکنا) نے الجزیرہ نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی علما بورڈ کے رکن شیخ صالح اللحیدان نے کویت میں مظاہرے کے خلاف اپنا فتوی جاری کیا جس میں اس نے ہر قسم کے حکومت مخالف مظاہروں اور ریلیوں کو حرام قرار دیا اور کویت میں ہونے والے عوامی مظاہرے کو واضح گمراہی قرار دیا ہے ۔
اللحیدان نے اپنے اس فتوے میں جو سعودیہ میں حکومت مخالف مظاہروں سے رائے عامہ کو غافل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے ، خیال ظاہر کیا : ولی امر کو نصحیت مظاہروں کے ذریعے نہیں بلکہ مسجدوں کے ذریعے کرنی چاہیئے ۔
1135938
نظرات بینندگان
captcha