ہمبرگ میں اسلامی تعطيلات كو قانونی حيثيت دے دی گئی

IQNA

ہمبرگ میں اسلامی تعطيلات كو قانونی حيثيت دے دی گئی

20:07 - November 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2448668
بين الاقوامی گروپ: ھمبرگ كی سياسی حكام اور مختلف مذھبی جماعتوں كے سربراہان نے 13 نومبر كو ايك اجلاس میں اس قرارداد پر دستخط كئے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "7sur7"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كے مسلمانوں كی مسلسل درخواستوں میں اسلامی تعطيلات كو قانونی حيثيت كا تقاضا كيا گيا۔ جرمنی كا یہ پہلا صوبہ ہے كہ جس میں اسلامی تعطيلات كو قانونی حيثيت دی گئی۔
ياد رہے كہ یہ اجلاس 13 نومبر 2012ء كو ہمبرگ میں مختلف سياسی اور مذہبی جماعتوں كے سربراہوں كی موجودگی میں منعقد ہوا اور اس قرارداد پر دستخط كئے گئے۔
اس قرارداد كے مطابق اسلامی مناسبتوں كو ہمبرگ كے كيلنڈروں میں تعطيلی ايام كے طور پر درج كيا جائے گا۔ اور ان دنوں مسلم كميونٹی اسلامی تقريبات كو آسانی سے مناسكیں گے۔
واضح رہے كہ اس قرار داد میں تين دن كو خاص طور پر قانونی حيثيت دے گئی ہے جس میں عيد فطر اور عاشورہ شامل ہیں۔
ہمبرگ كے مئير "الاف سكولز" نے كہا كہ اس سے پہلے یہوديوں اور عيسائيوں كو ان كے مذھبی رسومات كی بنا پر ان كی تعطيلات كو قانونی حيثيت دی گئی تھی جبكہ یہاں ہمبرگ میں ہزاروں كی تعداد میں مسلمان رہائش پذير ہیں ان كو بھی اپنی مذہبی تعطيلات منانے كا حق حاصل ہے۔
1137267
نظرات بینندگان
captcha