ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "اليوم السابع" سے نقل كيا ہے كہ گذشتہ روز 10 نومبر كو ہونے والی پيشی میں مصر كے شہر "دقی" كی ايك عدالت نے اس فلم كے فنكار اور پروڈيوسر اسماعيل فاروق كی سزا كا فيصلہ 17 نومبر تك ملتوی كرديا ہے۔
اس فلم میں كہ جو عيد الاضحی كے موقع پر مصر میں نشر ہوئی، "يا طاھرہ يا ام الحسن والحسين" كے عنوان سے نغمہ كو جاری كيا كہ جس میں حضرت زھراء ﴿س﴾ كی شان میں گستاخی كے الفاظ شامل ہیں، اور اس جيسے اقدام نے عالم اسلام بلكہ عالم تشيع كے جذبات كو مجروح كيا ہے۔
واضح رہے كہ مسلسل اعتراضات كے باعث پروڈيوسر نے اعلان كيا ہے كہ اس فلم سے یہ گانا حذف ہوچكا ہے۔
1135648