كربلا؛ حضرت امام حسين ﴿ع﴾اور حضرت عباس ﴿ع﴾كے حرم مطھر كے پرچم كی تبديلی

IQNA

كربلا؛ حضرت امام حسين ﴿ع﴾اور حضرت عباس ﴿ع﴾كے حرم مطھر كے پرچم كی تبديلی

17:05 - November 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2449123
بين الاقوامی گروپ: حضرت امام حسين﴿ع﴾ اور حضرت عباس﴿ع﴾ كے حرم مطھر كے پرچم كی تبديلی گذشتہ شب ہوئی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "براثا" نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ یہ تقريب گذشتہ رات نماز مغرب و عشاء كے بعد ہوئی۔ حضرت عباس ﴿ع﴾اور حضرت امام حسين﴿ع﴾ كے حرم مطہر كے گنبد پر سياہ پرچم لہرائے گئے جو كہ عزاداری كی علامت ہے۔
اس تقريب میں عراق كے مختلف سياسی اور مذہبی حكام كے علاوہ عوام كی بھرپور تعداد نے شركت كی۔اور عوام نے بھرپور انداز میں نعروں كے ذريعے حضرت امام حسين﴿ع﴾ اور حضرت عباس﴿ع﴾ سے محبت كا اظہار كيا۔
واضح رہے كہ حضرت امام حسين ﴿ع﴾ اور حضرت عباس﴿ع﴾ كے حرم مطہر كے پرچم كی تبديلی كی تقريب ہر سال محرم كے ايام میں منعقد ہوتی ہے۔
1138277
نظرات بینندگان
captcha