ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " oic-oci" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو كی طرف سے تيار شدہ سالانہ اسلام فوبيا رپورٹ كو جيبوتی میں وزرائے خارجہ كے اجلاس میں پيش كی گئی۔
اس رپورٹ میں بتايا گيا كہ اگر مسلمانوں كے خلاف ہونے والے مظالم اور اسلام فوبيا پر كنٹرول نہ كيا گيا تو یہ اقدامات شدت اختيار كرلیں گے۔
یہ سالانہ رپورٹ پانچ فصول پر مشتمل تھی كہ جس كے ہر حصے میں مختلف ممالك میں اسلام مخالف اقدامات درج تھے۔
اس رپورٹ میں مزيد آيا ہے كہ مقدسات اسلامی پر حملے مسلمانوں كی توہين ہے، اور مسلمانوں كے ساتھ ناروا سلوك اور ان سے اظہار نفرت جيسے اقدامات گذشتہ سال كی نسبت اس سال زيادہ واقع ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ میں ہے كہ ہر روز اس دنيا كے مختلف حصوں سے اسلامی مقدسات كی توہين كی جاتی ہے جيسے قرآن كريم كی بے حرمتی، توہين آميز فلم كا انتشار، اور فرانس میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی توہين آميز تصاوير كی اشاعت اس جيسے اقدامات شامل ہیں۔
اسی طرح اس اجلاس میں اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے غزہ پر اسرائيلی حملوں كی پرزور مذمت كی اور كہا جتنا ممكن ہے فلسطينی عوام كی مشكلات كو حل كرنے كے اقدامات كئے جائیں اور اسرائيلی وحشيانہ حملوں كر كنٹرول كيا جائے۔
1138578