ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "CQR" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار ملايا يونيورسٹی كے قرآنی تحقيقاتی سنٹر كے زير اہتمام منعقد ہورہا ہے۔
اس سيمينار كے اراكين نے كہا اس بين الاقوامی سيمينار كے انعقاد كا مقصد، قرآن كريم كے موضوع پر آخری اور تازہ ترين مقالات كو پيش كرنا ہے۔
اس سيمينار میں شركت كرنے والے محققين اپنے مقالات تفسير قرآن كريم، نئی ٹيكنالوجی سے استفادہ اور قرآن كريم كيلئے سائنسی خدمات كو كشف كرنا، قرآن كريم اور علوم قرآن میں تحقيقاتی روش جيسے موضوعات پيش كریں گے۔
اس سيمينار كے اراكين نے تمام قرآنی يونيورسٹيز، قرآنی اور اسلامی تحقيقاتی سنٹرز، قرآن اور علوم قرآن كی تحريكیں، بين الاقوامی قرآنی اداروں، قرآن كريم كے محققين، اور اسی طرح قرآنی ويب سائٹس اور ويب بلاگ كے سربراہان سے شركت كی دعوت دی ہے۔
اس سيمينار میں شركت كے خواہاں يكم جنوری 2013ء تك اپنے مقالات كا خلاصہ تين زبانوں انگلش، عربی، اور ملائيشين میں سے كسی ايك زبان میں اس سيمينار كے سيكرٹریٹ میں جمع كرا دیں۔
واضح رہے كہ پہلی اور دوسری سيمينار 2010 اور 2011 میں ملايشيا میں منعقد ہوئی تھی۔
1139780