اسرائيل كے اس وحشيانہ اقدام كا مقصد، فلسطينی مزاحمت تحريك پر دباؤ ڈالنا ہے۔ سيد حسن نصر اللہ

IQNA

اسرائيل كے اس وحشيانہ اقدام كا مقصد، فلسطينی مزاحمت تحريك پر دباؤ ڈالنا ہے۔ سيد حسن نصر اللہ

16:44 - November 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2452063
بين الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل نے تاكيد كی: اسرائيل كے اس وحشيانہ اقدام كا مقصد، فلسطينی مزاحمت تحريك پر دباؤ ڈالنا ہے، تاكہ انھیں اپنی شرائط سے پيچھے ہٹنے پر مجبور كيا جاسكے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "المنار" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ سيد حسن نصراللہ نے ماہ محرم كی پانچویں شب اپنے ايك خطاب میں غزہ كی پٹی پر صیہونی فوجيوں كے ہاتھوں فلسطينی بچوں، عورتوں اور عام شہريوں كے قتل عام كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اس اقدام سے اسرائيل كا مقصد، فلسطينی مزاحمت تحريك پر دباؤ ڈالنا ہے، تاكہ انھیں اپنی شرائط سے پيچھے ہٹنے پر مجبور كيا جاسكے۔
حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل نے كہا اس وقت عرب ممالك سے یہ توقع تھی كہ غزہ كی پٹی كے عوام كے ساتھ رہیں نہ كہ اسرائيل اور غزہ كے عوام كے درميان ثالثی كا كردار ادا كریں۔
انہوں نے تاكيد كرتے ہوئے كہا ايران، شام اور حزب اللہ ہرگز غزہ كے عوام كی حمايت ترك نہیں كریں گے، اور یہ ہمارا دينی، ايمانی، ملی اور انسانی فرض ہے۔
حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصراللہ نے غزہ كے لئے اسلحے كی ترسيل نہايت ضروری قرار دی ہے۔
انہوں نے غزہ كی پٹی پر حملے میں عرب ممالك كے شرمناك اقدام پر تنقيد كرتے ہوئے كہا اس وقت غزہ كے لئے ہتھيار بھيجنا واجب سے زيادہ ضروری ہے۔
ذرائع كے مطابق سيد حسن نصراللہ كا بعض عرب ممالك كی طرف سے شام كے باغيوں كے لئے اسلحہ ارسال كرنے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا شامی حكومت كے مخالفين كے لئے اسلحے سے بھرے بحری جہاز ارسال كرنيوالے عرب ممالك غزہ كے مظلوموں كے لئے حتی ايك گولی بھيجنے كی جرات بھی نہیں ركھتے۔
واضح رہے كہ غزہ كے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج كے گذشتہ چھ روز سے جاری حملوں میں ايك سو تيرہ سے زيادہ فلسطينی شہيد اور نو سو سے زائد زخمی ہو چكے ہیں۔
1140810
نظرات بینندگان
captcha