ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "المنار" نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ كے نائب سيكرٹری جنرل شيخ نعيم قاسم نے گذشتہ شب محرم الحرام كی مناسبت سے بيروت ائير پورٹ میں موجود "شاہد" ہال میں مجلس عزا سے خطاب كرتے ہوئے كہا اسرائيليوں كا مقابلہ اسلحہ كے ساتھ ساتھ طاقت اور قدرت كے ذريعے ممكن ہے۔
شيخ نعيم قاسم نے مزيد كہا اسرائيل نے اپنے حملوں كے پہلے دن دعوی كيا تھا كہ تمام ميزائلوں كو ايك ہی دن میں نابود كردے گا ليكن آج اور ابھی تك ہماری قدرت اور طاقت كو مٹانے كا دعوی باقی ہے۔
حزب اللہ كے نائب سيكرٹری جنرل نے كہا كاميابی صرف اور صرف غزہ كی ہوگی كيوں كہ غزہ كے عوام، حق كے دفاع اور اپنی سرزمين كے دفاع كيلئے ايمانی طاقت كے ذريعے جنگ كررہے ہیں۔ جبكہ اسرائيل بين الاقوامی حمايت كے ساتھ چھپا ہوا ہے۔
انہوں نے واضح كيا كہ اگر بعض عربی ممالك فلسطين كی حمايت كرتے تو اسرائيل، فلسطين كجا؟ دنيا كے كسی حصے پر بھی حملہ كرنے كی كوشش نہ كرتا، ليكن افسوس یہ ہے كہ بعض عربی ممالك اس وحشی حكومت كے ساتھ ہمكار ہیں اور بعض دوسرے حكام كا كہنا ہے كہ فلسطين پر حملہ اسرائيل كے حق میں ہے۔
1141019