ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فلسطينی خبررساں ايجنسی "معا" سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كے وزير اعظم اسماعيل ہنیہ نے اس كاميابی كو "بڑی كاميابی" كے عنوان سے ياد كيا ہے اور فلسطينی عوام سے ان كی شجاعانہ كاركردگی اور صبر و استقامت پر شكریہ ادا كيا۔
اسماعيل ہنیہ نے كہا ہم اس كاميابی پر اپنی عوام كو مباركباد پيش كرتے ہیں، اور ملت فلسطين اور مزاحمت تحريك كی شجاعانہ اور مستحكم كاركردگی نے اس كو كاميابی كی صورت میں ثابت كرديا۔ اور امت اسلامی نے بھی ثابت كرديا كہ فلسطينی عوام تنہا نہیں ہے۔
اس رپورٹ كے مطابق ہنیہ نے مصر كے كردار اور عرب يونين كی كوششوں اور ان سے جنہوں نے فلسطين كی عوام سے يكجہتی كا اظہار كيا، شكریہ ادا كيا۔
العالم نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق حماس كے سربراہ خالد مشعل نے بھی ايران كا شكریہ ادا كيا اور ايران كی تعريف كی۔
مشعل نے جنگ بندی میں ثالثی كا كردار ادا كرنے والے ملك مصر كے ساتھ ساتھ ايران كا بھی شكریہ ادا كيا، جس كا ان كے بقول تنازع كے دوران ان كی اسلامی تحريك كو ہتھيار فراہم كرنے میں كردار رہا ہے۔
1142511