غزہ كا محاصرہ ختم كيا جائے ؛ فرانس كے اسلامی اور عيسائی اداروں كا مطالبہ

IQNA

غزہ كا محاصرہ ختم كيا جائے ؛ فرانس كے اسلامی اور عيسائی اداروں كا مطالبہ

21:30 - November 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2455440
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے اسلامی اور عيسائی اداروں نے مشتركہ بيان ديا ہے جس میں غزہ كے محاصرہ كو مكمل طور پر ختم كرنے كا مطالبہ كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "سفير نيوز" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ عيسائی تعاون ادارہ، اسلامی تعاون ادارہ، فرانس كا بين الاقوامی معاونت ادارہ، كيتھولك كمیٹی اور معذور افراد كيلئے امداد فراہم كرنے كا ادارہ كی طرف سے مشتركہ بيان صادر ہوا ہے جس میں فرانس كے وزير اعظم "فرانسو اولانڈو" سے مطالبہ كيا گيا كہ غزہ پر اسرائيلی حكومت كا محاصرہ جلد از جلد ختم ہونا چاہئے۔
اس بيان میں مزيد آيا ہے: ہم اپنے ملك كے سياسی حكام سے مطالبہ كرتے ہیں كہ غزہ كے عوام كيلئے خوراك، پوشاك، اور ابتدائی طبی امداد فراہم كی جائے۔ اور اس دوران ہم اپنی حكومت كو غزہ كی جنگ بندی كی مبارك باد بھی پيش كرتے ہیں۔
اسی طرح اس بيان میں انہوں نے اميد ظاہر كی ہے كہ غزہ كا محاصرہ مكمل طور پر ختم ہوجائے۔ اور فرانسيسی حكومت سے اسرائيلی حكومت پر دباو ڈالنے كا پرزور مطالبہ كيا۔
1144711
نظرات بینندگان
captcha