ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "lermf" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ كتاب فرانس كے اقتصادی ماہرين گروپ كے ذريعے اور "چارل سن پور" اور "ٹری رمبو" كی زير نگرانی تحرير كی گئی ہے۔
اقتصادی بحران كے آغاز سے مغرب میں ماہرين كی كوشش رہی ہے كہ نئے اقتصادی نظام كو مغرب كے قديمی اقتصادی نظام كی جگہ لايا جاسكے، تاكہ یہ نيا اقتصادی نظام انسانی اور اقتصادی لحاظ سے معاشرہ میں قبول ہوسكے۔ اور یہی موقع تھا كہ اقتصاد اسلامی كو متعارف كرايا گيا۔
اس دوران فرانس اور بلجئيم دوسرے يورپی يونين كی نسبت، ان كی زيادہ كوشش تھی كہ اقتصاد اسلامی كا بغور مطالعہ كے ساتھ تحقيق كی جائے اور یہی امر باعث ہوا ہے كہ اسلامی اقتصاد كو ايك كتاب كی شكل میں جمع كيا گيا اور فرانسيسی زبان میں اس كی اشاعت كی گئی۔
ياد رہے كہ یہ كتاب فرانس كے جيوپولیٹيك ريسرچ سنٹر كے تحت اور اس ملك كی مختلف يونيورسٹيز كے اساتذہ نے تحرير كيا ہے۔
1145649