اسلامی ممالك كے درميان تعاون كا فروغ ؛ ايسسكو كی سرگرميوں كا اصلی ہدف

IQNA

23:01 - December 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2457418

اسلامی ممالك كے درميان تعاون كا فروغ ؛ ايسسكو كی سرگرميوں كا اصلی ہدف

بين الاقوامی گروپ : يكم دسمبر كو اسلامی تعليم ،علوم و ثقافت آرگنائزيشن كے جنرل سيكرٹری نے اپنے خطاب كے دوران كہا : ايسسكو كی سرگرميوں اور پروگراموں كا اصلی ہدف اسلامی ممالك كے درميان باہمی تعاون كو فروغ دينا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «isesco»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوءے كہا ہے كہ ايسسكو كے جنرل سيكرٹری عبد العزيز عثمان التويجری نے گزشتہ روز رياض میں ادارے كے گيارہویں عام اجلاس كی افتتاحیہ تقريب كے دوران واضح كيا : ايسسكو كا گيارہواں عام اجلاس ركن ممالك كے درميان تعاون كے فروغ پر مبنی نئے دور كا نقطہ آغاز شمار ہوگا ۔
انہوں نے مزيد كہا : ايسسكو نے سال ۱۹۸۲ سے اب تك اسلامی معاشرے كی فلاح و بہبود كے لیے نماياں سرگرمياں انجام دی ہیں ۔
1146423
نظرات بینندگان
captcha