بين الاقوامی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران قرآن شعبوں میں سرگرم باصلاحيت افراد ركھتا ہے جنہوں نے ہميشہ بين الاقوامی مقابلوں میں كاميابياں حاصل كی ہیں اور آج سعودی حكام اس چيز سے خوف زدہ ہیں جس كے سبب سعودی عرب می منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ايرانی نمائندوں كو شركت كی دعوت نہیں دی گئی ہے ۔
عراق كے ممتاز قاری ، استاد اور بين الاقوامی منصف يحيی محمد علی الصحاف نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : ہم ہر سال دنيا بھر میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں اور قرآنی محفلوں كا مشاہدہ كرتے ہیں اور مختلف ممالك اس ميدان میں وسيع تجربے كے حامل ہیں جن میں سرفہرست اسلامی جمہوریہ ايران كا نام ہے جس نے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں اور محفلوں كے ذريعے دنيا بھر كے قاريوں اور حفاظ كرام كو دعوت دی ہے ليكن آج سعودی عرب نے اپنے بين الاقوامی مقابلوں میں ايرانی نمائندوں كو شركت كی دعوت نہیں دی ہے اس بنياد پر ان مقابلوں كوشعبہ قرآن كريم میں ايك كامياب بين الاقوامی سرگرمی قرار نہیں ديا جاسكتا ۔
1147180