الجزائر ؛ بين الاقوامی سيمينار "اسلامی اقتصاد میں استحكام" كا ميزبان

IQNA

الجزائر ؛ بين الاقوامی سيمينار "اسلامی اقتصاد میں استحكام" كا ميزبان

18:16 - December 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2458556
بين الاقوامی گروپ: یہ سيمينار الجزائر كے شہر قالمہ میں 3 دسمبر سے شروع ہوچكا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " maghrebemergent" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار دو دن تك جاری رہے گا، اس سيمينار میں سينكڑوں كی تعداد میں دس ممالك كے ماہرين شركت كررہے ہیں۔ جن میں سعودی عرب، فلسطين، مصر، يمن، كويت، اردن، عراق، اور سوڈان شامل ہیں۔ واضح رہے كہ یہ سيمينار الجزائر كے شہر قالمہ میں 3 دسمبر بعد از ظھر شروع ہوچكا ہے۔
اس بين الاقوامی سيمينار كے پہلے دن الجزائر كے وزيراعظم كے مشير "بشير مصطيفا" نے اپنی تقرير "اسلامی فقہ كے نظريات كی بنياد پر ترقی" كے موضوع پر اس سيمينار كا آغاز كيا۔ اور اس كے بعد شركاء نے مختلف موضوعات پر اپنے مقالات پيش كئے ہیں۔
اس بين الاقوامی سيمينار كے، اسلام كی نظر میں ترقی، اسلامی اداروں میں زكات كی حيثيت، اور ترقی میں حكومت كا كردار، مہم ترين موضوعات ہیں جن پر تبادلہ خيال كيا گيا۔
ياد رہے كہ یہ دو روزہ بين الاقوامی سيمينار اقتصادی علوم كے كالج كے زير اہتمام اور عربی، انگلش اور فرانسيسی زبان میں منعقد ہورہی ہے۔
1147638
نظرات بینندگان
captcha