امريكی ڈرون طيارہ پكڑنے پر لبنانی عالم دين كی رہبر معظم انقلاب كو مبارك باد

IQNA

امريكی ڈرون طيارہ پكڑنے پر لبنانی عالم دين كی رہبر معظم انقلاب كو مبارك باد

21:56 - December 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2458962
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی انجمن "قولنا و العمل" كے صدر نے سپاہ پاسداران كی ميرين فورسز كی جانب سے "اسكين ايگل" نامی جديد ترين ٹيكنالوجوی كا حامل امريكی ڈرون طيارہ پكڑنے پر قائد انقلاب آيت اللہ خامنہ ای كو مبارك باد دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبرر ساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۴ دسمبر كو مذكور انجمن كےصدر شيخ احمد قطان نے اپنے خطاب كے دوران ايرانی سپاہ پاسداران كی ميرين فورسز كی جانب سے امريكہ كا جاسوسی ڈرون طيارہ اسكين ايگل پكڑنے پر ايرانی قوم اور حضرت آيت اللہ خامنہ ای كو مبارك باد ديتے ہوئے خيال ظاہر كيا : اسلامی جمہوریہ ايران كی یہ كاميابی اس بات كی نشاندہی كرتی ہے كہ كوئی بھی ايران كی ہوائی حدود میں اپنی طاقت كا مظاہرہ نہیں كر سكتا ۔
انہوں نے تمام عرب اور اسلامی ممالك سے اپنی ہوائی حدود كی حفاظت كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا : كوئی بھی ملك امريكی اور اسرائيلی طياروں كی جاسوسی اور خلاف ورزيوں سے محفوظ نہیں ہے ۔
1148544
نظرات بینندگان
captcha