"علمائے امت اور اسلامی بيداری" كے عنوان سے عالمی اجلاس كا انعقاد

IQNA

"علمائے امت اور اسلامی بيداری" كے عنوان سے عالمی اجلاس كا انعقاد

21:56 - December 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2458963
بين الاقوامی گروپ : ۲۷ اور ۲۸ فروی سال ۲۰۱۳ كو تہران میں مجمع جہانی اسلامی بيداری كے سيكرٹریٹ كی جانب سے دنيا بھر كے مسلمان علما ، مفكرين ، ماہرين ، محققين اور طلبا كی موجودگی میں "علمائے امت اور اسلامی بيداری" كے عنوان سے عالمی اجلاس منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبرر ساں ايجنسی(ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «islamic-awakening»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی بيداری كی لہر اور عالم اسلام كی جغرافيائی سطح پر رونما ہونے والی تبديلياں حقيقی اسلام كی اقدار اور مفاہيم سے نمودار ہونے والی سياسی اور عقيدتی رودادوں كی حكايت كر رہی ہیں ۔ اس صورتحال میں كہ جب تمام عوامی دھڑے اسلامی اقدار كے دوبارہ احيا كا مطالبہ كر رہے ہیں علمائے امت اسلامیہ اسلامی بيداری كے حقيقی رہبر اور مرشد كے عنوان سے اس تحريك كی اصلی ماہيت كے تحفظ میں مہم ترين كردار كے حامل ہیں اور اس راہ میں پيش كی گئی زحمات كو ثمر آور كرنے اور اس كو ہر قسم كے انحراف سےبچانے كے ذمہ دار ہیں ۔
لہذا اس اجلاس كا حقيقی مقصد اسلامی ممالك میں رونما ہونے والی انقلابی تحريكوں كو اپنے ہدف تك پہنچانے میں علما كے كردار كی وضاحت كرنا ہے۔
1147833
نظرات بینندگان
captcha