ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ شب مرسی كے حاميوں اور مخالفين كے درميان ہونے والی جھڑپوں میں كم سے كم ۵ افراد ہلاك اور ٦۴۴ زخمی ہوئے ہیں ۔
سركاری ٹيلی ويژن پر قوم سے خطاب كرتے ہوئے مصری صدر محمد مرسی نے ۵ افراد كی ہلاكت پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا : وہ اظہار رائے كی آزادی كا احترام كرتے ہیں تاہم توڑ پھوڑ اور قتل و غارتگری ہرگز برداشت نہیں كی جائے گی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اپوزيشن كو ملك میں جاری بحران كے خاتمے كے لئے کل ۸ دسمبر کو مذاكرات كی دعوت بھی دی ہے ۔
1149110