ميانمر حكومت اس ملك كی ستم ديدہ عوام كيلئے ركاوٹ كا باعث نہ بنے ؛ اقوام متحدہ

IQNA

ميانمر حكومت اس ملك كی ستم ديدہ عوام كيلئے ركاوٹ كا باعث نہ بنے ؛ اقوام متحدہ

21:12 - December 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2460089
بين الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ نے ايك دفعہ پھر پريشانی كا اظہار كيا ہے كہ ميانمر كی حكومت كو چاہئے كہ اس ملك كے شہريوں كيلئے ہونے والی امداد كيلئے ركاوٹ كا باعث نہ بنے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " The Peninsula" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كے معاون "والری ايموس" نے كہا: ميانمر كے پانچ لاكھ سے زيادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور وہ ہر قسم كی امداد كے محتاج ہیں۔
اقوام متحدہ كے اس نمائندے نے گذشتہ روز ميانمر كے مصيبت زدہ جنوبی اور مغربی علاقوں كا دورہ كيا۔
انہوں نے روہنگيا كے مسلمانوں كی ستم زدہ حالت ديكھ كر كہا: یہ مسلمان زيادہ سے زيادہ امداد كے حقدار ہیں۔ سب سے زيادہ پريشانی اس بات كی ہے كہ ان كا مستقبل كيسا ہوگا؟ چھ ماہ كا بچہ ہے كہ جو ابھی تك اسكول نہیں گيا، مرد حضرات اپنے گھر كو سنبھالنے كيلئے ان كے پاس كوئی فرصت نہیں ہے، نا اميدی نے ان پر غلبہ كيا ہوا ہے۔
انہوں نے اپنے بيان میں ميانمر كی حكومت سے مطالبہ كيا كہ ان مصيبت زدہ عوام كا ہر ممكن ساتھ دينا چاہئے۔
1149775
نظرات بینندگان
captcha