پيغمبر اسلام (ص) كی توہين كا سلسلہ جاری / اس دفعہ اسپين فتنے كا مركز

IQNA

پيغمبر اسلام (ص) كی توہين كا سلسلہ جاری / اس دفعہ اسپين فتنے كا مركز

22:56 - December 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2460122
بين الاقوامی گروپ : امريكہ میں توہين آميز فلم كی تياری اور اس پر دنيا بھر میں مسلمانوں كی جانب سے بڑے پيمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں كے باوجود اس بار اسپين میں اسلام مخالف شرپسندوں نے "بےگناہ پيغمبر" نامی گستاخانہ فلم تيار كی ہے !
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «20min»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رسول اكرم(ص) كی توہين پر مبنی اسلام مخالف امريكی فلم كے خلاف مظاہروں كا سلسلہ ابھی تك ختم نہیں ہوا تھا كہ اسپين سے تعلق ركھنے والے ايك ملعون پروڈيوسر نے "بے گناہ پيغمبر" كے نام سے تيار كی گئی فلم كا ايك كلپ يوٹيوب پر نشر كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس فلم كا پروڈيوسر پاكستانی نژاد ہسپانوی شہری ہے جس نے ۱۴ دسمبر كو يوٹيوب پر مكمل فلم نشر كرنے كا اعلان كيا ہے ۔
1149323
نظرات بینندگان
captcha