ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ روز فلسطين كی اسلامی مزاحمتی تحريك حماس كے پچيسویں يوم تاسيس كے موقع پر ۵ لاكھ سے زائد افراد اور دسيوں غير ملكی مہمانوں كی موجودگی میں عظيم الشان جشن كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
فلسطينی وزير اعظم اسماعيل ہنیہ نے تقريب كے دوران خيال ظاہر كيا : خدا كی مدد اور فلسطينی عوام اور مزاحمتی گروپوں كے باہمی اتحاد و اتفاق سے غزہ كو اتنی بڑی كاميابی كا تحفہ ملا ہے ۔
انہوں نے زور ديا : غزہ میں اسرئيل كی سنگين شكست درحقيقت اس حكومت كے غاصبانہ اور توسيع پسندانہ عزائم كے زوال كی ابتدا ہے ۔
1150168