كربلا میں امام زين العابدين﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزاء كا انعقاد

IQNA

13:20 - December 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2461979

كربلا میں امام زين العابدين﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزاء كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: شہادت حضرت امام زين العابدين﴿ع﴾ كی مناسبت سے 10 دسمبر كو كربلا كے مختلف مقامات پر مجالس عزاء برپا كی گئیں۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے عراق كی "نون" نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ عزاداری كے مختلف جلوس 10 دسمبر كو حضرت امام زين العابدين﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے حضرت امام حسين﴿ع﴾ اور حضرت عباس﴿ع﴾ كے حرم مطہر میں حاضر ہوئے اور عزاداری كی۔
شہر كربلا اس مناسبت سے مكمل طور پر سياہ پوش ہوگيا، اور اسی مناسبت سے مختلف قسم كے پلے كارڈز اور بينرز اس شہر میں نصب كئے گئے۔
اس رپورٹ كے مطابق پيدل چلنے والوں كی آسانی كيلئے حضرت امام حسين﴿ع﴾ اور حضرت عباس﴿ع﴾ كے حرم مطہر كے باہر چار نئے پل بنائے گئے۔
حضرت امام حسين﴿ع﴾ كے حرم مطہر كی حفاظت كے ذمہ دار كريم انباری نے كہا: ان پل كا نصب كرنا زائرين كيلئے آسانی كا باعث ہوگا، اور عزاداری كے جلوس كہ جو عراق اور دوسرے ممالك سے چہلم امام حسين كيلئے آئیں گے، ان كو نيز مشكلات كا سامنا نہیں ہوگا۔
1151426
نظرات بینندگان
captcha