تركی میں حجاب پر پابندی ؛ عوام كے مظاہرے

IQNA

تركی میں حجاب پر پابندی ؛ عوام كے مظاہرے

18:49 - December 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2463440
بين الاقوامی گروپ: تركی كے مختلف شہروں استنبول، ملطیہ اور دياربكر كے اسكول میں حجاب پر پابندی كے خلاف عوام نے زبردست مظاہرے كئے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "پريس ٹی وی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مظاہرہ كرنے والے سكول اور يونيورسٹيوں میں حجاب كی آزادی كا مطالبہ كررہے تھے۔
مظاہرين ہاتھوں میں مختلف قسم كے بينرز اٹھا ركھے تھے، جن پر "ميرے حجاب كو ہاتھ نہ لگاو"، حجاب پر پابندی ختم ہونے تك مظاہرے كریں گے" لكھا ہوا تھا۔
ان مظاہروں میں وہ خواتين جنہوں نے حجاب نہیں كيا ہوا تھا، بھی شامل تھیں۔ كيونكہ وہ باپردہ خواتين سے اظہار يكجہتی كررہی تھیں۔ واضح رہے كہ تركی كی وزارت تعليم نے ابھی حجاب پر پابندی عائد كی ہے۔
اس رپورٹ كے مطابق تركی كی حكومت نے باپردہ خواتين كو سكول اور يونيورسٹی میں داخل ہونے كی اجازت نہیں دی اور یہ كہا گيا كہ صرف اور صرف دينی مدارس میں اپنی تعليم جاری ركھ سكتی ہیں۔
1152796
نظرات بینندگان
captcha