نائيجر میں ﴿اسلام اور عصر حاضر كی مشكلات﴾ كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

23:27 - December 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2464211

نائيجر میں ﴿اسلام اور عصر حاضر كی مشكلات﴾ كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : نائيجر كے شہر نيامی میں اسلامی شوری كی دوسری سالانہ نشست كے ضمن میں ﴿اسلام اور عصر حاضر كی مشكلات﴾ كے عنوان سے كانفرنس منعقد كی جارہی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں «nigerdiaspora»، ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ نائيجر كی اسلامی شوری كی دوسری سالانہ نشست كے ضمن میں ﴿اسلام اور عصر حاضر كی مشكلات﴾ كے عنوان سے كانفرنس جاری ہے جو ١٦ دسمبر كو اختتام پزير ہوگی ۔
اس سالانہ اجتماع كی افتتاحیہ تقريب ملك كی سياسی اور مذہبی شخصيات من جملہ ؛ وزير خارجہ ، وزير مذہبی امور اور وزير صحت كے ساتھ ساتھ اسلامی مملك كے سفرا كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مذكورہ كانفرنس كے دوران اسلام اور سماجی انصاف ، اسلام اور علم كی جستجو ، اسلام اور كام ، اسلام اور خواتين كے حقوق اور اسلام اور قومی يكجہتی جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
1153803
نظرات بینندگان
captcha