امريكہ كی رياست "ورمنٹ" میں طلاب كے درميان قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

IQNA

امريكہ كی رياست "ورمنٹ" میں طلاب كے درميان قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

20:00 - December 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2464893
بين الاقوامی گروپ: امريكہ كی رياست ورمنٹ كے مدرسہ میں یہ مقابلے 4 مئی 2013ء كو منعقد ہوں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "isvt" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے جمعيت اسلامی ورمنٹ كے زير اہتمام منعقد ہورہے ہیں ان كے انعقاد كا مقصد نوجوان نسل میں قرآن كريم سے آشنائی اور اس كتاب كريم سے انس پيدا كرنا ہے۔
حفظ قرآن كريم كے ان مقابلوں میں دس گروپس شامل ہیں؛ سورہ كوثر سے سورہ ناس تك، سورہ قارعہ سے ناس تك، ضحی سے ناس تك، سورہ اعلی سے ناس تك، سورہ طارق سے ناس تك، 30 ویں پارے كا حفظ، 30 واں پارہ مكمل اور سورہ تبارك، 30 واں پارہ اور 29 پارے كی آخری تين سورتیں، اور 30 واں پارہ مكمل اور 29 واں نصف پارے كا حفظ كا مقابلہ ہوگا۔
شركت كرنے كے خواہاں طلاب اپنے اس شیڈول كے مطابق مقابلوں میں شركت كریں گے۔
پوزيشن حاصل كرنے والے افراد 11 مئی كو اختتامیہ تقريب میں انعامات حاصل كریں گے۔
1154791
نظرات بینندگان
captcha