شام كی اپوزيشن امريكہ اور برطانیہ كی حمايت يافتہ تكفيری جماعتوں پر مشتمل ہے

IQNA

شام كی اپوزيشن امريكہ اور برطانیہ كی حمايت يافتہ تكفيری جماعتوں پر مشتمل ہے

23:52 - December 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2464930
بين الاقوامی گروپ : دنيا بھر كے ملکوں میں سرگرم تكفيری جماعتوں كو امريكہ ، برطانیہ اور فرانس كی مكمل حمايت حاصل ہے اور آج یہ انتہا پسند جماعتیں شام میں بھی فعاليت كر رہی ہیں اور مغربی ممالك اپوزيشن كی پشت پناہی كے ذريعے شام كے بحران كو مزيد بدتر كرنے كی كوشش میں ہیں ۔
شام كی وزارت اوقاف كے شعبہ مذہبی تعليمات و فتوی كے انچارج نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : وہابی انتہاپسند جماعتوں كو امريكہ ، انگلينڈ اور فرانس كی مكمل حمايت حاصل ہے جو شام میں پرتشدد كاروائيوں كے ذريعے حالات كو بگاڑ رہی ہیں ۔
انہوں نے قائد انقلاب آيت اللہ خامنہ ای كے حالیہ بيانات جس میں انہوں نے فرمايا : ( مسلمانوں كا مشتركہ دشمن صرف اسرائيل ہے جس كو امريکہ كی مکمل حمايت حاصل ہے ) كی طرف اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا : جب تك مسلمان تمام اسلامی اقدار من جملہ قدس كے دفاع كے لیے متحد نہیں ہوں گے تب تك اپنے ہدف تك نہیں پہنچ سكتے ۔
1154280
نظرات بینندگان
captcha