مراكش ؛ بين الاقوامی سيمينار "شہريوں كے حقوق اور تہذيب كے متعلق گفتگو" كا ميزبان

IQNA

مراكش ؛ بين الاقوامی سيمينار "شہريوں كے حقوق اور تہذيب كے متعلق گفتگو" كا ميزبان

22:27 - December 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2466384
بين الاقوامی گروپ: یہ دوسرا بين الاقوامی سيمينار 19 دسمبر سے 21 دسمبر تك مراكش كے شہر رباط میں آيسسكو كے زير اہتمام منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "isesco" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ مراكش كے شہر رباط میں یہ دوسرا بين الاقوامی سيمينار 19 دسمبر سے 21 دسمبر تك اس ملك كے بادشاہ ملك محمد ششم كی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ اس كا موضوع "شہريوں كے حقوق اور وحدت تہذيب" ہے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا ہدف انسانی حقوق میں نوجوانوں كی بھرپور شركت، اور شہری اقدار كو مضبوط بنانا ہے۔
اس سيمينار كے چار پہلو مذہبی، تہذيبی، بين الاقوامی اور قومی ہوں گے۔ مذہبی پہلو میں اسلام، مسيحيت اور یہوديت ہے، تہذيبی میں انسانی اور سماجی پہلو شامل ہیں، اسی طرح بين الاقوامی پہلو میں مختلف بين الاقوامی اداروں يونيسكو اور آيسسكو كی سرگرمياں، اور قومی پہلو میں بھی مراكش كے نوجوانوں میں ترقی اور پيشرفت كی اہميت كو اجاگر كرنا، كے بارے میں تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
1156495
نظرات بینندگان
captcha