ايران قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ" ic-el "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہےكہ "مجمع اہل بيت ﴿ع﴾" لنڈن كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس كانفرنس كے دوران اسلامی بيداری كا مستقبل ،اسلامی بيداری كی ماہيت ، اسلامی بيداری اور میڈيا، اسلامی بيداری میں فلسطين كا كردار، اتحاد كی تعريف اور اہميت ،مسلمان معاشروں كی تجديد ، سرمایہ كاری كا زوال، انتہا پسندی اور اقليتوں كے حقوق ، مغرب كی جانب سے مشرق وسطی كا استحصال ، جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ كانفرنس ہفتہ وحدت كے دوران ولادت رسول اكرم ﴿ص﴾ اور اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے ساتھ منعقد ہوگی ۔
940551