اينٹی وايلنس كے عالمی ادارے كا آل خليفہ سے بحرينی شيعوں كی رضايت لينے كا مطالبہ

IQNA

اينٹی وايلنس كے عالمی ادارے كا آل خليفہ سے بحرينی شيعوں كی رضايت لينے كا مطالبہ

23:14 - December 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2467550
بين الاقوامی گروپ : اينٹی وايلنس كے عالمی ادارے نے ايك بيان كے ذريعے آل خليفہ سے تمام قيديوں كو رہا كرنے ، عدالتی احكامات كو منسوخ كرتے ہوئے اپنی نيك نيتی كا ثبوت دينے اور شيعہ مخالفين كی رضايت كو جلب كرنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اباء نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مذكورہ ادارے نے اپنے بيان میں كہا : سيكورٹی فورسز كی جانب سے سياسی اصلاحات كا مطالبہ كرنے والے پر امن شيعہ مظاہرين پر تشدد ، انكے ساتھ حقارت آميز سلوك اور روزانہ كی گرفتارياں ملك كے سياسی بحران میں اضافہ كر رہی ہیں جبكہ اس قسم كے مسائل نے حكومت كو جمہوريت اور تہذيب سے دور كرديا ہے اور مظاہرين كے ساتھ آل خليفہ كے وحشيانہ رويوں كا باعث بنے ہیں ۔
اس تنظيم نے بادشاہ سے اپيل كی ہے كہ اس فرصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر تمام سياسی قيديوں كی رہائی كا حكم جاری كرے ۔
1157727
نظرات بینندگان
captcha