مشہور امريكی ريسلر نے اسلام قبول كر ليا

IQNA

مشہور امريكی ريسلر نے اسلام قبول كر ليا

22:49 - December 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2471321
بين الاقوامی گروپ : امريكی ريسلر "انٹينيو اينوكی" نے اسلام قبول كرنے كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے پاكستان سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "پاكستان" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ wwe كے سابق ركن جاپانی نژاد ريسلر "انٹينيو اينوكی" نے اپنے پاكستان كے حالیہ سفر میں اسلام قبول كرنے كی سعادت حاصل كی ہے اور اپنا نام " ‏محمد حسين" ركھا ہے۔
روزنامہ پاكستان نے گزشتہ روز ۲۷ دسمبر كے شمارے میں لكھا : وہ ايك ہيوی ویٹ ريسلر ہیں اور ريسلنگ كے مقابلوں كو آرگنائز كرنے والی ورلڈ ريسلنگ انٹرٹينمٹ فیڈريشن (wwe ) كے سابق ركن بھی رہے ہیں ۔
اس رپورٹ كے مطابق ، محمد حسين(انٹينيو اينوكی) ۱۹۴۳ میں جاپان كے شہر "يوكوہاما" میں پيدا ہوئے اور انہوں نے سال ۲۰۱۰ میں امريكا كے ريسلنگ مقابلوں میں متعدد كاميابياں حاصل كیں ہیں ۔
1161774
نظرات بینندگان
captcha