بحرين ؛ "لؤلؤ اسكوائر" كے چاروں طرف احتجاجی مظاہروں پر سيكورٹی فورسز كا وحشيانہ تشدد

IQNA

بحرين ؛ "لؤلؤ اسكوائر" كے چاروں طرف احتجاجی مظاہروں پر سيكورٹی فورسز كا وحشيانہ تشدد

23:11 - January 03, 2013
خبر کا کوڈ: 2474887
بين الاقوامی گروپ : ۲ جنوری كی رات آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے لؤلؤ اسكوائركے اردگرد احتجاج كے لیے جمع ہونے والے مظاہرين پر آنسو گيس فائر كی اور ان کو وحشيانہ تشدد كا نشانہ بنايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "صوت المنامہ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ مظاہرے ۱۴ فروری گرينڈ الائنس كی كال پر بحرين كے مختلف شہروں میں منعقد كیے گئے تھے جبکہ اس موقعے پر آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز مختلف علاقوں میں مكمل طور پر الرٹ تھیں جنہوں نے مظاہرين كو منتشر كرنے كے لیے بڑے پيمانے پر آنسو گيس كا استعمال كيا ہے ۔
الوفاق نے ٹویٹر كے ذريعے اعلان كيا : ان مظاہروں میں شركت كرنے والے مختلف بحرينی گروپوں نے پر امن طريقے سے ريلياں نكالی ہیں لیکن سيكورٹی فورسز مظاہرين كو مشتعل كرنے كی كوشش كرتی رہی ہیں ۔
1165155
نظرات بینندگان
captcha