ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اخوان المسلمين كی فریڈم اينڈ جسٹس پارٹی كے دپٹی چيئر مين اور پارليمانی لیڈر "عصام العريان" نے ايك انٹرويو میں خيال ظاہر كيا : "نظریہ صیہونيزم" اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے لہذا فلسطين پر قابض صیہونی اس خطے سے نكل جائیں اور فلسطينيوں کو اپنی سرزمين كی طرف بازگشت كی اجازت ملنی چاہيئے ۔
انہوں نے مزيد كہا : فلسطينيوں كی فلسطينی سرزمين كی طرف بازگشت کی راہ مییں سب بڑی رکاوٹ قابض یہودی ہیں اور كوئی بھی مستقبل بين اس بات كا بخوبی اندازہ لگا سكتا ہے كہ اسرائيل دس سال سے بھی كم عرصے میں روئے زمين سے محو ہو جائے گا اور یہ ہمارا ايمان ہے كہ فلسطينی جلد ہی اپنی سرزمين كی طرف لوٹیں گے ۔
1165092