تھائی لينڈ میں مسلمانوں كے لیے پہلے ٹی وی چينل كا افتتاح

IQNA

تھائی لينڈ میں مسلمانوں كے لیے پہلے ٹی وی چينل كا افتتاح

23:41 - January 05, 2013
خبر کا کوڈ: 2475544
بين الاقوامی گروپ : تھائی لينڈ كی حكومت مسلمان اقليت كے لیے جن كی بڑی تعداد ملك كے جنوب میں آباد ہے، مالائی زبان میں پہلے ٹی چينل كا افتتاح كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Times-Standard»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس منصوبے كے ڈائريكٹر "كيمرون ڈن اوڈم" نے اعلان كيا : اس چينل كے افتتاح كا مقصد ان علاقو‏ں میں رہنے والے بوديوں اور مسلمانوں كے درميان تعلقات كو مستحكم كرنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا: "مالايو ٹی وی" چينل دن كے وقت آدھے گھنٹے پر مشتمل خبروں كی نشريات كے ساتھ اپنے كام كا آغاز كرنے گا ليكن اگلے سال تك اس چينل ۲۴ گھنٹے خبریں نشر كی جائیں گی۔
واضح رہے كہ باتانی ، يالا اور ناراٹيواٹ میں زندگی بسر كرنے والے مسلمان شہری تھائی حكام سے جن میں سے بيشتر بودی ہیں ، ناراضی ہیں ۔
1166160
نظرات بینندگان
captcha