ہاليووڈ كے بدنام زمانہ اداكار كی جانب سے مكہ میں دكان كھولنے پر مسلمانوں كا اظہار برہمی

IQNA

ہاليووڈ كے بدنام زمانہ اداكار كی جانب سے مكہ میں دكان كھولنے پر مسلمانوں كا اظہار برہمی

11:10 - January 07, 2013
خبر کا کوڈ: 2476473
بين الاقوامی گروپ : ہاليووڈ كے بدنام زمانہ اداكار "پيرس ہيلٹون" كی جانب سے مكہ مكرہ میں دكان كے افتتاح پر مشرق وسطی كے مسلمانوں نے شديد غم وغصے كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ براقش.نیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس امريكی اداكار كی جانب سے مكہ كی ايك بڑی شاپنگ ماركیٹ میں نئی دكان كے افتتاح پر مسلمانوں نے حكومت كو كڑی تنقيد كا نشانہ بنايا ہے ۔
واضح رہے كہ ہيلیٹون نے ٹویٹر كے ذريعے اس دكان كے افتتاح كی خبر دی ہے جس پر مسلمانوں نے شديد ردعمل كا اظہار كيا ہے اور مكہ مكرمہ كی مقدس زمين پر اس اداركار كی اشياء كی خريد وفروخت پر افسوس كا اظہار كيا ہے ۔
1167132
نظرات بینندگان
captcha