آيت اللہ سيستانی كا عراق كی سياسی صورتحال كی بہتری میں مؤثر كردار

IQNA

آيت اللہ سيستانی كا عراق كی سياسی صورتحال كی بہتری میں مؤثر كردار

23:47 - January 07, 2013
خبر کا کوڈ: 2476895
بين الاقوامی گروپ : جنوبی عراق كی انجمن "علمائے اہل سنت" كے صدر "شيخ خالد عبد الوھاب الملا" نے زور ديا : شيعہ مراجع عظام بالخصوص حضرت آيت اللہ سيد سيستانی عراق كی سياسی صورتحال كی بہتری میں اہم كردار كے حامل ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبرر ساں ايجنسی (ايكنا) نے امام علی(ع) انسٹی ٹيوٹ لندن كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عبدالوھاب الملا نے كہا : آيت اللہ سيد سيستانی كی حكيمانہ سوچ اور تجربہ جو كئی مرتبہ ہمارے لیے ثابت ہوچكا ہے ، عراق میں سياسی عمل اور صورتحال كی بہتری میں بہت زيادہ مؤثر رہا ہے۔
لندن میں واقع امام علی (ع) انسٹی ٹيوٹ میں منعقدہ نشست میں انہوں نے والدين كو خاص كر وہ افراد جو بيرون ملك مقيم ہیں ، مخاطب كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ اہل بيت (ع) كے ساتھ محبت كی بنياد پر اپنی اولاد كی تربيت كریں اور انہیں فرقہ واريت سے دور رہ كر صحيح اسلامی ثقافت كی تعليم دیں ۔
1149197
نظرات بینندگان
captcha