فرانس ؛مسلم كونسل کا سياسی جماعت كے خلاف شكايت سے انصراف

IQNA

23:53 - January 10, 2013
خبر کا کوڈ: 2478565

فرانس ؛مسلم كونسل کا سياسی جماعت كے خلاف شكايت سے انصراف

بين الاقوامی گروپ : ۸ جنوری كو فرانس كی مسلم كونسل كے صدر "‏محمد موسوی" نے اعلان كيا : كونسل نے يونين پارٹی كے رہنما "ژان فرانسو كوپا" كے خلاف شكايت كو واپس لے ليا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «atlasinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ "اتحاد برائےپيپلز موومنٹ" نامی دائیں بازو كی جماعت كے رہنما نے تين ماہ قبل مسلمان روزے داروں كو كڑی تنقيد كانشانہ بنايا تھا جس پر فرانس كی مسلم كونسل نے شديد ردعمل كا اظہار كيا تھا ۔
اس واقعے كے بعد مسلم كونسل كی وكيل "خديجہ عوديا" نے مذكورہ پارٹی كے رہنما كے خلاف شہر "نيم" كی عدالت میں شكايت درج كرائی تھی ليكن اس رہنما نے اپنے بيانات كے كچھ عرصے بعد ہی مسلمانوں سے معافی مانگی تھی اور گزشتہ روز كونسل كے صدر محمد موسوی كے ساتھ نشست كے دوران ايك با پھر معافی مانگی ہے ۔
1168839
نظرات بینندگان
captcha