ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر كی "اخبارك" نامی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس بين الاقوامی ادارے نے اعلان كيا :۵ جنوری كو "بريدہ" میں منعقدہ احتجاجی مظاہروں كے دوران ۱۱ خواتين كو گرفتار كيا گيا ہے جو ابھی تك جيل میں ہیں ۔
ايمنسٹی انٹرنيشنل كے بيانیہ میں كہا گيا : سعودی سيكورٹی فورسز نے ہفتے كے دن بريدہ كی شكايات كونسل كی عمارت كے سامنے اپنے قريبی رشتہ داروں كی رہائی كے لیے دھرنا دينے والی تقريبا ۱۸ خواتين اور ۱۱ بچوں كو نام نہاد "دہشت گردی كے خلاف جنگ" سے موسوم قانون كے تحت گرفتار كيا ہے ۔
1168884