ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نيوز ايجسی برث كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيعہ رائٹس واچ نے بين الاقوامی اداروں سے عالمی دہشتگردی كے حامی بعض ممالك كی جانب سے تكفير اور فرقہ واريت كو ہوا دينے كے لیے تيار كیے گئے انتہا پسند گرپوں كے خلاف فوری ايكشن لينے كی اپيل كی ہے ۔
اسی طرح اس ادارے نے عراق ، پاكستان اور ديگر ممالك میں دہشت گرد گروپوں كے ساتھ ہر قسم كے مالی اور اسٹریٹجك تعاون كو روكنے كا مطالبہ بھی كيا ہے ۔
عراق اور پاكستان میں سركاری ذرائع كی رپورٹ كے مطابق اس سال چہلم امام حسين(ع) كے موقع پر انتہا پسندوں كے ہاتھوں سينكڑوں شيعہ مسلمان شہيد ہوئے ہیں ۔
1168973