بحرينی اپيل كورٹ كا فيصلہ مكمل طور پر سياسی ہے : الوفاق

IQNA

بحرينی اپيل كورٹ كا فيصلہ مكمل طور پر سياسی ہے : الوفاق

23:46 - January 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2478759
بين الاقوامی گروپ : جمعيت الوفاق كی شوری كے صدر "جميل كاظم" نے اعلان كيا : بحرين كے اپيل كورٹ كا سياسی رہنماؤں كی سزاؤں كو برقرار ركھنے كا فيصلہ مكمل طور پر سياسی ہے اور ان رہنماؤں كی ۲۰ سالہ سياسی سرگرميوں كے خلاف انتقامی كاروائی كا حصہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ شوری كے صدر "جميل كاظم" نے ۱۰ جنوری كو كہا : انسانی حقوق كی كمیٹی اس بات پر زور دے رہی ہے كہ ان افراد كو فوری طور پر رہا كيا جائے كيونكہ انہوں نے اپنے مطالبات منوانے كے لیے طاقت كا استعمال نہیں كيا بلكہ بحرين میں جمہوريت اور آزادی كے قيام كے لیے پر امن راستے كا انتخاب كيا تھا ۔
انہوں نے سياسی رہنماؤں كی سزاؤں كو برقرار ركھنے كے فيصلے كو بحرين میں سياسی جمود اور كسی قسم كے حل كو پيش كرنے میں حكمرانوں كی نااہليت قرار ديا ہے ۔
1169824
نظرات بینندگان
captcha