ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ شيخ الازہر " شيخ احمد الطيب" نے الازہر يونيورسٹی میں منعقدہ اس ملاقات كے دوران اہل سنت كے نزديك اہل بيت (ع) كے مقام ومنزلت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے شيعہ اور سنی كےدرميان اختلاف كو دشمن كا حربہ قرار ديا اور كہا : ايسی اسلام دشمن قوتوں كو اپنے اوپر مسلط ہونے كی اجازت نہیں دينی چاہيئے ۔
انہوں نے مسلمانوں كے درميان وحدت اور يكجہتی كو الازہر كی ترجيحات میں شمار كرتے ہوئے مزيد كہا : دشمنوں كے گزشتہ سالوں كے دوران مسلمانوں كے درميان فرقہ ورايت كو ہوا دينے كی بھرپور كوشش كی ہے ۔
1169821