ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «peopledaily»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ كوئٹہ میں ہونے والے حالیہ بم دھماكوں كے بعد جن كے نتيجے میں ۳۰۰ سے زائد افراد شہيد اور زخمی ہوئےہیں ، پاكستان كے وزير اعظم راجہ پرويز اشرف نے بلوچستان كی كشيدہ صورتحال كے تناظرمیں صوبے كا دوہ كيا جہاں انہوں نے ايك اعلیٰ سطح كے اجلاس كے بعد صوبے میں گورنر راج كے نفاذاورصوبائی حكومت كی برطرفی كا اعلان كيا ہے ۔
وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے آئين كے آرٹيكل 234 كے تحت بلوچستان كے وزير اعلی "اسلم رئيسانی" كو برطرف كرتے ہوئے گورنر راج نافذ كيا ہے جس كے بعد صوبائی گورنر "ذوالفقار علی مگسی " كو صوبے كا چيف ايگزيكٹو بنا ديا گيا ہے ۔
1171172