سعودی عرب ظلم و نا انصافی كے انتشار میں امريكہ كے ساتھ برابر كا شريك ہے : روزنامہ گارڈين

IQNA

23:44 - January 17, 2013
خبر کا کوڈ: 2481843

سعودی عرب ظلم و نا انصافی كے انتشار میں امريكہ كے ساتھ برابر كا شريك ہے : روزنامہ گارڈين

بين الاقوامی گروپ : انگلينڈ سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "گارڈين" نے اپنے گزشتہ شمارے میں امريكہ كے ہمراہ دنيا بھر میں ظلم اور ناانصافی كی ترويج میں سعودی عرب كے مجرمانہ كردار سے پردہ فاش كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «almanar»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ روزنامہ گارڈين نے "ہوگ ايكن" نامی امريكی محقق كی تحقيقات كا حوالہ ديتے ہوئے دنيا بھر میں ظلم وناانصافی كے پھيلاؤ میں امريكہ كے ساتھ ہر قسم كے تعاون میں سعودی كردار سے پردہ فاش كيا ہے ۔
گارڈين نے اپنے گزشتہ شمارے میں لكھا ہے كہ امريكہ اور سعودی عرب كے درميان تيل اور اسلحے كی تجارت پر مشتمل تجارتی حجم مشرق وسطی كے ديگر ممالك حتی اسرائيل سے بھی زيادہ ہے ۔
1172594
نظرات بینندگان
captcha