"غزہ ؛ استقامت كی علامت" كے عنوان سے چوتھی بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

IQNA

"غزہ ؛ استقامت كی علامت" كے عنوان سے چوتھی بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

23:44 - January 17, 2013
خبر کا کوڈ: 2481846
بين الاقوامی گروپ : ۱۷ جنوری كو اسرائيل كے ساتھ ۲۲ روزہ جنگ میں فلسطينی مزاحمتی تحريكوں كی كاميابی كی ياد میں تہران كے دفاع مقدس نامی ميوزيم كے كانفرنس ہال میں "غزہ ؛ استقامت كی علامت" كے عنوان سے چوتھی بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، یہ كانفرنس ہر سال دفاع فلسطين كمیٹی كی كوششوں سے منعقد كی جاتی ہے جس میں مسئلہ فلسطين كے حوالے سے سرگرم مشرق وسطی كے ماہرين اور كاركنوں كے علاوہ ايرانی اور غير ملكی میڈيا كے لوگ شركت كرتے ہیں ۔
كمیٹی كے منتظم اعلی نے كانفرنس كی افتتاحیہ تقريب كے دوران خيال ظاہر كيا : ايران كا اسلامی انقلاب صیہونی حكومت كی بنيادوں كو پاش پاش كرنے اور اس كے زوال كا آغاز تھا ۔
1173066
نظرات بینندگان
captcha