مدينہ میں "عصر حاضر كا اسلامی ہنر" کے عنوان سے بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

IQNA

23:37 - January 19, 2013
خبر کا کوڈ: 2482781

مدينہ میں "عصر حاضر كا اسلامی ہنر" کے عنوان سے بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : ۲۱مئی ۲۰۱۳ کو سعودی عرب كی وزارت ثقافت كی كوششوں سے "عصر حاضر كااسلامی ہنر" کے عنوان سے بين الاقوامی نمائش منعقد كی جائے گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ alapn.com، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ نمائش "مدينہ ؛ ۲۰۱۳ میں دنيائے اسلام كا ثقافتی مرکز" منصوبے كی سرگرميوں كے تحت منعقد كی جارہی ہے جس میں "عصر حاضر كا اسلامی ہنر " كے موضوع پر خصوصی مقابلے كا اہتمام كيا جا ئے گا۔
واضح رہے كہ یہ نمائش "وحدت اور تنوع ؛ طرز نو اور پابندی " كے شعار سے منعقد كی جائے گی جبكہ وزارت ثقافت نے عرب اور اسلامی ممالك كے ہنرمندوں كو اس نمائش كے خصوصی مقابلے میں شركت كی دعوت دی ہے ۔
1173988
نظرات بینندگان
captcha