ہندوستانی خواتين كی جانب سے پاكستان میں شيعہ نسل كشی كے خلاف احتجاجی مظاہرے

IQNA

ہندوستانی خواتين كی جانب سے پاكستان میں شيعہ نسل كشی كے خلاف احتجاجی مظاہرے

16:01 - January 20, 2013
خبر کا کوڈ: 2483370
بين الاقوامی گروپ : ہندوستان كی سينكڑوں خواتين نے پاكستان میں شيعہ مسلمانوں كے قتل عام كے خلاف احتجاج كے لیے "بينگلور" میں منعقد ہونے والے مظاہروں میں ان پرتشدد كاروائيوں كو فور طور پر روكنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مظاہرين نے ۱۹ جنوری كو مظاہروں كے دوران پاكستان میں جاری شيعہ نسل كشی كی مذمت میں نعرہ بازی كی ہے ۔
اسی طرح ان خواتين نے پاكستان كی سيكورٹی فورسز كی جانب سے شيعہ مسلمانوں كے تحفظ میں غير سنجيدگی كو بھی كڑی تنقيد كا نشانہ بنايا ہے ۔
مظاہرين نے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر "ہندوستان كے مسلمان طلبان دہشت گردوں كے خلاف ہیں" ، '"پاكستان میں شيعوں كے قتل عام كو ركو" اور "میں پاكستان میں بے گناہ شيعہ مسلمانوں كے قتل عام پر احتجاج كرتی ہوں" كی عبارتیں درج تھیں۔
1174506
نظرات بینندگان
captcha