ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «University of Malaysia»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ سيمينار مالايايونيورسٹی كی اسلامی مطالعات فيكلٹی سے وابستہ قرآن و حديث مطالعاتی گروپ كی كوششوں سے منعقد كيا جائے گا ۔
اس دو روزہ سيمينار كا ہدف سنت نبوی(ٕص) كی حفاظت میں درپيش چيلنجز كی معرفی ، ان چيلنجز كے بارے میں مسلمانوں كو آگاہی فراہم كرنا اور ان چيلنجز كے مقابلے كے لیے علمی تحقيقات اور علوم حديث سے وابستہ علما اور دانشوروں كی شركت كو ممكن بناناہے ۔
واضح رہے كہ یہ سيمينار انگلش ، عربی اور ملائی زبان میں منعقد كيا جائے گا ۔ جبكہ اس سيمينار میں شركت كے متمنی افراد ۹ مارچ تك اپنے مقالات اس پتے musnad2.bm@gmail.com پر ايميل كر سكتے ہیں ۔
1174627